ویپنگ اور الیکٹرانک سگریٹس کی فروخت پر پابندی عائد

Date:

پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں ویپنگ اور الیکٹرانک سگریٹس (ای سگریٹس) کی خرید و فروخت پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے جس کی منظوری صوبائی کابینہ نے دی ہے، اور تمام ویپنگ سینٹرز کو فوری بند کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے لاہور میں کابینہ اجلاس کے دوران نوجوانوں میں ویپنگ کے بڑھتے ہوئے رجحان کو سنگین صحت کے خطرات قرار دیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ خاص طور پر لاہور میں غیر قانونی ویپنگ سینٹرز کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ بغیر نگرانی کے ای سگریٹس کا استعمال نوجوانوں میں نشہ آور عادتیں پیدا کر رہا ہے جو مستقبل میں مہلک بیماریوں کا باعث بن سکتا ہے، اس لیے یہ قدم نوجوانوں کی صحت اور معاشرتی بہتری کے لیے ضروری ہے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

کابل: افغان طالبان حکومت میں سنگین اندرونی اختلافات بے نقاب

افغان طالبان حکومت میں شدید اندرونی اختلافات سامنے آ...

ایرومیک‘ نے بغیر سیلرز کے چلنے والے جدید بحری ڈرونز سی اسٹرائیک متعارف کروا دیے

متحدہ عرب امارات میں جاری دفاعی نمائش ’یومیکس 2026...

انڈونیشیا نے دو مزید آرروہیڈ 140 فریگیٹس کے حصول کے لیے معاہدہ کرلیا

انڈونیشیا نے برطانیہ کے ڈیزائن کردہ آرروہیڈ 140 فریگیٹس...

چین کے پہلے اسپیس واک سوٹ کی زمین پر واپسی، سائنسی تحقیق کا آغاز

چینی انجینئرز پیر کے روز تیانگونگ خلائی اسٹیشن سے...