صدر ٹرمپ نے خود کو امن کا داعی ثابت کیا۔

Date:

وزیر اعظم شہباز شریف نے امریکی سفارت خانے میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت جنگ بندی میں صدر ٹرمپ کا کردار قابلِ ستائش ہے، انہوں نے بلا شبہ خود کو امن کا پیامبر ثابت کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکا جمہوری اقدار اور آئین کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں، دونوں ممالک کے تعلقات ایک نئے دور میں داخل ہو چکے ہیں۔ شہباز شریف نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ 90 ہزار جانوں اور 150 ارب ڈالرز کے معاشی نقصان کے باوجود پاکستان نے دہشت گردی کا خاتمہ کیا۔ انہوں نے پہلگام واقعے کو بھارت کا فالس فلیگ آپریشن قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے عالمی انکوائری کی پیشکش کی مگر بھارت نے ردعمل میں حملہ کیا، جس کے جواب میں پاکستان نے بھارت کے 6 طیارے مار گرائے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و خوشحالی کا خواہاں ہے اور امریکا کے ساتھ معاشی تعلقات مزید مضبوط بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

بھارتی پارلیمنٹ میں بہار متنازعہ قانون پر شدید احتجاج ،کانگریس کا انتخابی بائیکاٹ کا عندیہ

مودی سرکار نے الیکشن کمیشن کو غیر جانبدار ادارے...

مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک, میجر سمیت 2جوان شہید

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع مستونگ میں خفیہ...