عمر ایوب کے مطابق بانی پی ٹی آئی جلد رہا ہو کر قوم کے درمیان ہوں گے۔

Date:

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے عید الاضحیٰ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وہ دن دور نہیں جب پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہا ہو کر اپنی قوم کے درمیان ہوں گے۔ انہوں نے عید کی مناسبت سے کہا کہ یہ مقدس تہوار ہمیں عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے اور کوئی بھی قوم ایثار اور قربانی کے جذبے کے بغیر ترقی نہیں کر سکتی۔

عمر ایوب نے کہا کہ عید کا پیغام ہمیں انسانیت، بھائی چارے اور قربانی کی اعلیٰ اقدار اپنانے کی ترغیب دیتا ہے، جو ہر قوم کی ترقی کے لیے لازمی ہیں۔ انہوں نے سیاسی قید میں موجود ناحق قید رہنماوں اور کارکنان کو بھی خصوصی طور پر یاد کیا اور کہا کہ ان کی قربانیاں قوم کے لیے مشعل راہ ہیں۔

عمر ایوب نے اس موقع پر ملک کی سلامتی، استحکام اور ترقی کے لیے دعا کی اور کہا کہ ہمیں متحد ہو کر پاکستان کو مضبوط بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے تاکہ آنے والی نسلیں خوشحال زندگی گزار سکیں۔ انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ عید کی خوشیوں میں اپنے اطراف کے کمزور اور ضرورت مندوں کا خیال رکھیں اور قربانی کے جذبے کو ہمیشہ زندہ رکھیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

جنوبی شام،قنیطرہ میں قابض اسرائیلی افواج اور شامی نوجوانوں کے درمیان شدید جھڑپیں

جنوبی شام کے علاقے قنیطرہ میں قابض اسرائیلی افواج...

بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی نئی فلم کنگ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا

بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی نئی...

یکم نومبر1947 کی کہانی بزرگوں کی زبانی

تحریر: انصارمدنی گلگت کے اکثرعلاقوں میں آج بھی بزرگ بیاک...