ہوشیار باش،پنجاب میں گرمی کی لہر 12 جون تک برقرار رہے گی، پی ڈی ایم اے

Date:

ترجمان پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب عرفان کاٹھیا نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ صوبہ پنجاب میں 12 جون تک شدید گرمی کی لہر برقرار رہنے کا امکان ہے، اور اس دوران درجہ حرارت معمول سے 4 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہ سکتا ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ بہاولپور، ڈیرہ غازی خان اور ملتان میں ہیٹ ویو زیادہ شدت اختیار کر سکتی ہے، جب کہ سرگودھا میں درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ لاہور، ملتان، فیصل آباد اور دیگر میدانی علاقوں میں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ چکا ہے۔ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر تمام متعلقہ ادارے الرٹ ہیں، چولستان میں صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے، اور تمام سرکاری اسپتالوں میں ہیٹ ویو سے نمٹنے کے لیے خصوصی کاؤنٹرز قائم کر دیے گئے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایران نئے نوعیت کے جوہری ہتھیار تیار کر رہا ہے

اسرائیلی اخبار یدیوت احرونوت کے مطابق 12 روزہ جنگ...

بنگلادیش:طالب علم رہنما عثمان ہادی کی نماز جنازہ، محمد یونس سمیت ہزاروں افراد کی شرکت

بنگلادیش میں طلبہ تحریک کے نمایاں رہنما اور انقلاب...