روس کے صڈر ولادیمیرپیوٹن نے فوج کی تعداد میں مزید اضافہ کرنے کی منظوری دی ہے،روس کی جانب سے یوکرین جنگ میں افوج کی ہلاکتوں کے بعد کسی بھی قسم کی مشکل کا سامنا کرنے سے پہلے فوج کی تعداد بڑھانےکا اقدام سامنے آیا ہے،روس اور یوکرین میں گزشتہ سال سے جاری جنگ میں دونوں طرف دسیوں ہزار فوجی اہلکار اور افسران جان سے گئے ہیں، روسی فوج کی جانب سےجاری بیان میں کہا گیا ہے اسٹینڈنگ فورسز میں اضافہ اسپیشل ملٹری آپریشن اور نیٹو کی مسلسل توسیع پسندی سے منسلک ہے، ہم ملک کیلئے بڑھتے ہوئے خطرات کا مقابلہ کرنے کیلئے ہر دم تیار ہیں،فوجی ترجمان کے مطابق نئی بھرتیوں کے بعد ملک کی افواج میں ایک لاکھ ستر ہزار کا اضافہ ہوگا
روسی فوج کی تعداد میں پندرہ فیصد اضافہ کیا جائے گا،پیوٹن کا اعلان
Date: