وزیراعظم شہباز شریف نے "اڑان پاکستان سمر سکالرز” کے لیے منتخب طلبہ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ "اڑان پاکستان” ملک کی ترقی اور آگے بڑھنے کا ایک اہم منصوبہ ہے، جسے ماہرین کی مشاورت سے کئی ماہ کی محنت کے بعد حتمی شکل دی گئی۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اکثر اوقات کسی تبدیلی کے اعلان سے پہلے ہی سفارشیں آنا شروع ہوجاتی ہیں۔ ہم نے کرپٹ اور نااہل افسران کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا، اور گریڈ 20 سے 22 تک کے کئی افسران کو گھر بھیجا، حالانکہ ان کے حق میں ملک بھر سے سفارشیں موصول ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایسی سفارشات اور فون کالز کے لیے پہلے سے تیار تھے، لیکن تمام فیصلے میرٹ پر کیے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ اللہ کے سامنے جب جواب دہی ہوگی تو یہی کہیں گے کہ میرٹ کے مطابق کام کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ذہین اور تیز بیوروکریٹس کو معلوم ہوتا ہے کہ نظام کیسے چلانا ہے۔
ہم نے کرپٹ اور نااہل افسران کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا،وزیراعظم
Date: