سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کے پوتے، ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے ایک نئی سیاسی جماعت کے قیام کا اعلان کر دیا ہے۔لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ "روٹی، کپڑا اور مکان” کا نعرہ آج بھی زندہ ہے، لیکن اب ہمیں بجلی، گیس اور پانی جیسے بنیادی وسائل کی بھی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت کا نعرہ جئے عوام ہوگا،اور جلد اس نئی جماعت کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے الزام لگایا کہ زرداری گروپ نے "جئے بھٹو” کے نعرے کو کرپشن کی علامت بنا دیا ہے۔ انہوں نے کارپوریٹ فارمنگ کے ذریعے زمینوں پر قبضے کے منصوبے پر بھی شدید تنقید کی اور کہا کہ پنجاب کے کسان ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جو جماعتیں کسانوں کی بات کرتی تھیں، آج منظر سے غائب ہیں۔ اگر سندھ کے کسان بھی پنجاب کے کسانوں کی طرح آواز اٹھائیں، تو وہ سب مل کر اسلام آباد کی جانب مارچ کریں گے۔
ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے نئی سیاسی جماعت کے قیام کا اعلان کر دیا
Date: