کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج اور پیراملٹری فورسز کے اہلکاروں نے ضلع کے علاقے راجباغ کا محاصرہ کرکے تلاشی کی کارروائی شروع کی ہے۔فورسز اہلکاروںنے علاقے کے تمام داخلی اورخارجی راستوں کو بند کردیا اورلوگوں کی نقل وحرکت پر پابندی لگائی۔دریں اثناء بھارتی فورسز نے ضلع راجوری کے مختلف علاقوں میں بھی محاصرے اورتلاشی کی کارروائیاں شروع کی ہیں۔ آخری اطلاعات آنے تک ان علاقوں میں فوجی آپریشن جاری تھے
مقبوضہ کشمیر،کٹھوعہ ،راجوری میں بھارتی فورسز کی محاصرے اورتلاشی کی کارروائیاں
Date: