اداکارہ حمیرا اصغر کیس میں اہم پیش رفت سامنے آ گئی ہے، جہاں ان کے فلیٹ سے حاصل کیے گئے مختلف سیمپلز کی لیبارٹری رپورٹ موصول ہو گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق جائے وقوعہ سے کل 6 سیمپلز لیے گئے تھے، جن میں سے 5 پیالوں میں موجود مواد سے، جبکہ چھٹا سیمپل کچن میں موجود نمک سے حاصل کیا گیا۔ تجزیے کے مطابق، پیالوں میں موجود سفید سفوف سمندری نمک تھا، جو عمومی طور پر بدبو کم کرنے اور کیڑے بھگانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ کچن سے حاصل کیا گیا نمک پیالوں میں موجود نمک سے مختلف نکلا، جس پر تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ اس تضاد سے تفتیش کی سمت مزید واضح ہو سکتی ہے۔تحقیقات میں یہ پیش رفت کیس کے پس منظر اور ممکنہ محرکات کو سمجھنے میں معاون ثابت ہو سکتی ہے، جبکہ مزید تجزیات اور شواہد کا انتظار کیا جا رہا ہے۔
Ask ChatGPT