ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے واضح کیا ہے کہ بھارتی جارحیت کی صورت میں ممکنہ ردعمل سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ اس بار ردعمل مشرقی جانب سے شروع ہوگا، اور حملہ بھارت کے اندر گہرائی میں کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ وہ کہیں بھی نشانہ بن سکتا ہے۔ برطانوی جریدے دی اکنامسٹ کو دیے گئے انٹرویو میں لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے پاکستان کے صدر بننے سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کو قطعی بے بنیاد قرار دیا، انھوں نےکہا کہ ایسی تمام قیاس آرائیاں حقیقت سے عاری ہیں اور ان کا کوئی جواز نہیں۔
اس بار بھارت کے مشرق سے آغاز کریں گے،آغازگہرائی پر حملے سے ہوگا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا بھارت کو وارننگ
Date: