گلگت بلتستان کے چین کے ساتھ سرحد سوست بارڈر پر تاجروں کے جاری دھرنے کے خلاف ایف سی نے ایکشن لیا ہے اورمظاہرین پر آنسو گیس کے شیل فائر کرکے منتشر کرنے کی کوشش کی گئی، تاجروں نے دعویٰ کیا ہے کہ شیلنگ کے نتیجے میں کئی مظاہرین زخمی ہوئے ہیں ۔
تاجروں نے آنسو گیس کے شیل دکھاتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ کارروائی کے دوران ایک ہزار سے زائد شیل فائر کئے گئے ہیں، ادھر تاجروں کے پرامن دھرنے پر کریک ڈاؤن کے خلاف خومر گلگت میں بھی تاجروں نے احتجاج کیا اور شاہراہ قائد اعظم ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بندکردی