ملٹری ڈپلومیسی کی شاندار مثال، اقوامِ عالم فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قائدانہ صلاحیتوں کی معترف

Date:

اسلام آباد: عالمی جریدے واشنگٹن ٹائمز نےفیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو "مردِ آہن” قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جنوبی ایشیا میں صدر ٹرمپ کے نئے اسٹریٹجک پارٹنر بن سکتے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر انتہائی مضبوط اعصاب کے مالک اور سخت فیصلے کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔واشنگٹن ٹائمز کے مطابق، امریکہ میں انہیں جنوبی ایشیا کی سلامتی کے لیے بااثر ترین شخصیت تصور کیا جاتا ہے۔ آرمی چیف کو ایک پیشہ ور، خاموش طبع اور نظم و ضبط کے پابند فوجی افسر قرار دیا گیا ہے، جنہیں خودنمائی یا سیاست میں کوئی دلچسپی نہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر کی عوامی مقبولیت میں نمایاں اضافہ ہوا۔ جریدے کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل کی قائدانہ خصوصیات انہیں صدر ٹرمپ کے لیے ایک فطری شراکت دار بناتی ہیں، خاص طور پر ایسے وقت میں جب بھارت سے تعلقات بگڑ رہے ہیں۔واشنگٹن ٹائمز کے مطابق، صدر ٹرمپ نے مداخلت کرکے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کرائی۔ پاکستان نے اس پر ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا جبکہ بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی نے ثالثی کی پیشکش مسترد کر دی۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے افغانستان اور ایران سے لاحق خطرات پر فوجی حکمت عملی وضع کرنے میں اہم کردار ادا کیا اور دہشت گرد تنظیموں کے خلاف مؤثر کارروائی کا مطالبہ کیا۔واشنگٹن ٹائمز کے مطابق، پاک امریکہ تعلقات انسدادِ دہشت گردی میں تعاون کے حوالے سے مزید مضبوط ہوئے ہیں۔پاکستان نے کابل ایئرپورٹ حملے کے ماسٹر مائنڈ کو گرفتار کرکے امریکہ کے حوالے کیا، جس پر صدر ٹرمپ نے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بحال کرنے کے لیے سرگرم ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی بیٹر شوال ذوالفقار کے والد انتقال کر گئے

 پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ابھرتی ہوئی بیٹر شوال...

خبردار آپ کا موبائل ڈیٹا محفوظ نہیں،ہیکر اینڈرائیڈ ڈوائسز سے حساس ڈیٹا صرف 30سیکنڈ میںچرا سکتے ہیں

ماہرینِ سائبر سیکیورٹی نے خبردار کیا ہے کہ اینڈرائیڈ...

اے آئی کمپنیوں اور چِپ ساز اداروں کے درمیان اربوں ڈالر کے معاہدے، اے ایس ایم ایل کے منافع میں اضافہ متوقع

ایمسٹرڈیم (رائٹرز)  مصنوعی ذہانت (AI) کمپنیوں اور کمپیوٹر چِپ...

ملک میں سیلاب کی تباہ کاریاں، ریلوے کو 6 ارب 78 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان

ملک کے مختلف علاقوں میں حالیہ سیلابی صورتحال نے...