چین ہمسایہ ڈپلومیسی میں پاکستان کو ترجیح دےگا، وانگ ژی کی یقین دھانی

Date:

چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے کہا ہے کہ چین اپنی ہمسایہ ڈپلومیسی میں پاکستان کو ترجیح دیتا رہے گا اور اسے اپنا قابل اعتماد اتحادی سمجھتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک کے تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جایا جا رہا ہے۔وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات میں وانگ ژی نے کہا کہ فریقین کو کثیرالجہتی تجارتی نظام کے تحفظ کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے اور سی پیک کو اپ گریڈ کرنے کے لیے چین پاکستان کے ساتھ تعاون بڑھانے کا خواہشمند ہے۔وانگ ژی نے مزید کہا کہ چین پاکستان کے علاقائی اتحاد اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کی حمایت جاری رکھے گا۔ ساتھ ہی انہوں نے سائبر سیکیورٹی کے شعبے میں تعاون بڑھانے، محفوظ اور سازگار کاروباری ماحول قائم رکھنے اور صنعتی، زرعی و کان کنی کے شعبوں میں شراکت داری کو فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا ملاقات کے بعد اسحاق ڈار کے ہمراہ پریس کانفرنس میں وانگ ژی نے شاندار میزبانی پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مختلف امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی، خاص طور پر سی پیک فیز ٹو پر۔ انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے اور دونوں ممالک کا مشترکہ ہدف علاقائی امن و استحکام ہے۔ انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کے آئندہ دورۂ چین کا بھی ذکر کیا۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ملاقات مفید رہی اور سی پیک سمیت تمام اہم امور پر بات چیت ہوئی۔ انہوں نے پاکستان کی سالمیت اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے چین کے عزم کو سراہا اور کہا کہ دونوں ممالک خطے کے امن و خوشحالی کے لیے مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ سی پیک فیز ٹو، عوامی روابط اور دوطرفہ تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق ہے، اور دونوں ممالک مختلف عالمی فورمز پر ایک دوسرے کی حمایت کے لیے پرعزم ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے چینی وزیر خارجہ وانگ ژی کی ملاقات

اسلام آباد: چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی نے...

ایشیائی ترقیاتی بینک کی ریکوڈک منصوبے کیلئے 41 کروڑ ڈالر کی معاونت

پاکستانی معیشت کے لیے بڑی خوشخبری ہے کہ ریکوڈک...

بھارت میں آن لائن گیمز پر پابندی لگادی گئی،پارلیمان میں بل منظور

بھارتی پارلیمنٹ نے جمعرات کو ایک بل منظور کیا...

امریکی فضائیہ کا ایف-18 جنگی طیارہ گرکرتباہ

امریکی ریاست ورجینیا کے ساحل کے قریب امریکی نیوی...