پاکستانی معیشت کے لیے بڑی خوشخبری ہے کہ ریکوڈک منصوبے کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک نے 41 کروڑ ڈالر کی معاونت کرنےکی یقین دھانی کرادی ہےجس کے بعد عنقریب ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) ریکوڈک منصوبے کے لیے 41 کروڑ ڈالر فراہم کرے گا، جس میں 30 کروڑ ڈالر کا قرضہ اور 11 کروڑ ڈالر کی فنانسنگ گارنٹی شامل ہے۔ریکوڈک منصوبے کی مجموعی مالیت 6.6 ارب ڈالر ہے اور یہ بیرک گولڈ اور حکومت پاکستان کا مشترکہ منصوبہ ہے۔ منصوبے میں بیرک گولڈ کا 50 فیصد جبکہ وفاقی اور بلوچستان حکومت کا 50 فیصد شیئر ہے۔
منصوبے کے تحت 2028 سے سونے اور تانبے کی پیداوار کا آغاز ہوگا۔ توقع ہے کہ 37 سال میں اس منصوبے سے 70 ارب ڈالر تک آمدن حاصل ہوگی۔ پہلے مرحلے میں سالانہ 2 لاکھ ٹن تانبا نکالا جائے گا،جبکہ منصوبے کی توسیع کے بعد پیداوار بڑھ کر 4 لاکھ ٹن سالانہ تک پہنچ جائے گی۔انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن پہلے ہی 70 کروڑ ڈالر فنڈنگ کا وعدہ کر چکی ہے۔ مزید سرمایہ کاری کے لیے امریکا، کینیڈا اور جاپان کے مالیاتی اداروں سے بات چیت جاری ہے۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کی ریکوڈک منصوبے کیلئے 41 کروڑ ڈالر کی معاونت
Date: