نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی اخبار دی پرنٹ کے مطابق، بھارت کو پاکستان اور چین کی جانب سے بیک وقت دو محاذوں پر چیلنج کا سامنا ہے۔ اسی تناظر میں بھارتی فوج رواں ماہ پانچ نئی "بھیرَو کمانڈو بٹالینز” کو فعال کرکے اہم سرحدی علاقوں میں تعینات کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔رپورٹ کے مطابق ان کمانڈوز کو کراس بارڈر انٹری، سراغ رسانی اور دشمن کی پوزیشنز کو تباہ کرنے کے فرائض دیے جائیں گے۔ تین بٹالینز چین اور پاکستان سے متصل شمالی سرحد پر، ایک شمال مشرقی اور ایک مغربی محاذ پر تعینات ہوگی۔یہ فیصلہ اُس وقت سامنے آیا جب چین نے مبینہ طور پر "آپریشن سندور” کے دوران پاکستان کو بھارت کے خلاف براہِ راست مدد فراہم کی تھی۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ چین نے اس آپریشن کے دوران بھارتی فوجی نقل و حرکت اور ہتھیاروں کی تعیناتی سے متعلق ریئل ٹائم انٹیلی جنس فراہم کی۔تجزیہ کاروں کے مطابق نئی کمانڈو یونٹس بھارت کی فالس فلیگ آپریشنز کی پالیسی کا تسلسل ہیں، جبکہ ماہرین کا کہنا ہے کہ وزیراعظم مودی کے یہ اقدامات اندرونی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے اور پاکستان دشمنی کو ہوا دینے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔پاکستانی مؤقف کے مطابق، بھارت کی جانب سے بھیرَو کمانڈو بٹالینز کا قیام دفاع نہیں بلکہ ایل او سی پر عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش ہے۔
بھارت کو دو محاذوں کے چیلنجز، پانچ نئی کمانڈو بٹالینز تعینات کرنے کی تیاری
Date: