سانحہ ہڈور گنش سپریم کونسل کے صدرامجد ایوب شہید سپرد خاک

Date:

 گنش سپریم کونسل کے صدر امجد ایوب ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک ، نماز جنازہ میں معاون خصوصی برائے اطلاعات ایمان شاہ ، سابق وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان ، سابق رکن گلگت بلتستان کونسل ارمان شاہ ، سابق وزیر جنگلات عمران وکیل ، اسماعیلی ریجنل کونسل کے سابق صدر کرنل (ر) امتیاز الحق سیاسی ، سماجی و عوامی حلقوں ، سول و عسکری آفیسران سمیت عمائدین ، نوجوانان ، نمبرداران ہنزہ اور ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی ۔ ہنزہ کے معروف قاری رحمن نے نماز جنازہ پڑھائی بعد ازاں مرحوم کی جسد خاکی کو آبائی قبرستان ڈورکھن میں سپرد خاک کیا گیا ۔قبل ازیں مرحوم امجد ایوب کی زندگی کے حوالے سے تعارفی کلمات پیش کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے اطلاعات ایمان شاہ نے کہا کہ مرحوم کی سماجی خدمات اور سیاحت کے شعبے کی ترقی کیلئے اٹھائے گئے اقدامات اپنی جگہ مرحوم کے خاندان کے نہ صرف ہنزہ بلکہ پورے گلگت بلتستان کیلئے عسکری ، علمی ، سیاسی اور سماجی خدمات ہیں اور آج کا دن تجدید عہد کریں کہ مرحوم امجد ایوب کے ادھورے مشن کو پورا کریں ۔ گنش سپریم کونسل کی حلف برداری کے موقع پر مرحوم نے ہنزہ کے چیدہ چیدہ مسائل ک ذکر کرتے ہوئے انکے حل کیلئے تجاویز بھی پیش کیں ۔مرحوم نے ہر پلیٹ فارم پر ہ۔زہ کے مسائل اجاگر کئے اور مسائل کیلئے اپنی صلاحیتوں کے مطابق غیر مشروط خدمات پیش کرتے رہے ۔ہمیں اجتماعی طور پر خاندان کے افراد ، دوست احباب انکے مشن کو پائیہ تکمیل تک پہنچائیں تاکہ ۔رحوم کے روح کو سکون ملے۔اس۔موقع پر خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ امجد ایوب مرحوم سیاسی بصیرت رکھتے تھے اور گزشتہ دو دہائیوں سےان سے رقابت تھی اور مہنزہ کے مسائل سمیت مختلف امور پر بات چیت میں اہم مشورے اور تجاویز بھی پیش کیا کرتے تھے سیاحت کیلئے انکی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کر سکتے اس موقع پر ریجنل کونسل کے سابق صدر امتیاز الحق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امجد ایوب کی دو دن اسلام آباد روانگی سے قبل طو یل نشست ہوئی تھی مرحوم کے گفتگو کا محور ہنزہ کے مسائل اور انکا حل تلاش کرنا تھاامام جمعہ جامع ۔سجد علی ، علی آباد شیخ موسیٰ مدینی اور پرفیسر تاجر حسین نے سوگوار خاندان کی طرف سے نماز جنازہ سمیت دیگر آخری رسومات میں شرکت کرنے والی سیاسی ، سماجی ، عوامی حلقوں ، عسکری و سول آفیسران کا شکریہ ادا کیا ۔۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

ایرانی سپریم لیڈر نےٹرمپ کی جوہری مذاکرات دوبارہ شروع کرنیکی پیشکش مسترد کر دی

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای...

شراب و اسلحہ برآمدگی کیس،علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے شراب...

افغان حکومت نےٹی ٹی پی کی سرپرستی ختم کرنے پر اتفاق کیا ہے،خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نےکہا ہےکہ افغانستان کے ساتھ...

الیکشن کمیشن نے گلگت بلتستان حکومت کے اختیارات منجمد کردیے

 الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے صوبائی اسمبلی کے الیکشن...