افغانستان زلزلہ : سے کئی گاوں تباہ ‘ 800ہلاکتیں ، 3000زخمی

Date:

افغانستان میں آنے والے شدید زلزلے نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی، جس کے نتیجے میں اب تک 800 افراد جاں بحق اور تین ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ افغان میڈیا کے مطابق زلزلے کا مرکز جلال آباد شہر میں 8 کلو میٹر زیرِ زمین تھا اور اس کی شدت 6 ریکارڈ کی گئی، جبکہ بعد میں پانچ آفٹر شاکس بھی آئے جن کی شدت 4.3 سے 5.2 کے درمیان رہی۔قدرتی آفات سے نمٹنے کے افغان ادارے کے مطابق سب سے زیادہ جانی نقصان صوبہ کنڑ کے نورگل، سواکئی، واٹا پور، منوگی اور چپہ درہ اضلاع میں ہوا، جہاں کئی دیہات مکمل طور پر ملبے تلے دب گئے۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اب بھی سیکڑوں افراد ملبے تلے پھنسے ہوئے ہیں۔امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور وزارت دفاع، داخلہ اور صحت کی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئی ہیں۔ زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ننگرہار ریجنل ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ اسلامی امارت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے حکام کو ہدایت کی ہے کہ متاثرین کی جانیں بچانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔زلزلے کے جھٹکے ننگرہار، لغمان، کابل اور پاکستان کے خیبر پختونخوا کے بعض علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے۔ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے افغانستان اور پاکستان میں آنے والے اس زلزلے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشرقی افغانستان کا یہ تباہ کن زلزلہ نہ صرف کابل بلکہ اسلام آباد سمیت پاکستان کے کئی حصوں میں بھی محسوس کیا گیا، جس میں افغانستان میں سیکڑوں افراد جاں بحق اور متعدد دیہات تباہ ہو گئے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

مودی۔امت شاہ جوڑی کا زوال، بی جے پی اندرونی بحران کا شکار

بھارت میں بی جے پی کے اقتدار کی گرفت...

مچل سٹارک کا ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

آسٹریلیا کے فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے ٹی ٹوئنٹی...

کراچی میں ایام عزا کے الوداعی روز چپ تعزیہ کا پہلا جلوس نشتر پارک سے برآمد

ذرائع کے مطابق چپ تعزیہ کا پہلا جلوس صبح...

ایران کے ایٹمی مسئلے کا سفارتی حل اب بھی ممکن ہے، یورپی یونین

ایران کی نیم سرکاری مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ...