خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے افغان زلزلہ متاثرین کے لیے امدادی سامان روانہ

Date:

پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی خصوصی ہدایت پر افغانستان کے زلزلہ متاثرین کے لیے امدادی سامان طورخم بارڈر پر افغان حکام کے حوالے کردیا گیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر لنڈی کوتل، ڈائریکٹر ریلیف پی ڈی ایم اے اور دیگر حکام موجود تھے۔ترجمان خیبر پختونخوا حکومت بیرسٹر ڈاکٹر سیف کے مطابق، 35 ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان افغان حکام کے نمائندے ایمل محمدی کے حوالے کیا گیا۔

امدادی سامان میں شامل اشیاء درج ذیل ہیں:500 ونٹرائز ٹینٹس500 فیملی سائز ٹینٹس1000 ترپال1500 گدے اور 3000 تکیے1500 رضائیاں، 500 کمبلدو ٹرکوں میں ضروری ادویات۔افغان حکام نے اس مشکل وقت میں بروقت امداد فراہم کرنے پر حکومتِ خیبر پختونخوا خصوصاً وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا شکریہ ادا کیا۔

بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا حکومت افغان بھائیوں کے دکھ درد میں برابر کی شریک ہے اور وزیراعلیٰ کی قیادت میں مزید امداد کے لیے بھی تیار ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان تین اہم ترقیاتی معاہدوں پر دستخط

 پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان انفراسٹرکچر اور...

آزاد کشمیر میں چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کا معاملہ شدت اختیار کر گیا

آزاد جموں و کشمیر میں چیف الیکشن کمشنر کی...

اراکین پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی کے مالی گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ 31 دسمبر مقرر

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اراکین پارلیمنٹ اور صوبائی...