تین ملکی ٹی 20 سیریزفائنل،پاکستان نے افغانستان کو75رنز سے شکست دے دی

Date:

تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فائنل میں محمد نواز کی شاندار اور تباہ کن بولنگ کی بدولت پاکستان نے افغانستان کو 75 رنز سے شکست دے دی۔شارجہ میں ہونے والے فائنل میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 141 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے فخر زمان نے 27، محمد نواز نے 25 اور سلمان آغا نے 24 رنز کی اننگز کھیلی۔افغانستان کی بولنگ میں راشد خان نے 3، جبکہ نور احمد اور فضل الحق فاروقی نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں 142 رنز کے ہدف کے تعاقب میں افغان ٹیم محمد نواز کی تباہ کن بولنگ کے سامنے 15.5 اوورز میں صرف 66 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔محمد نواز نے نہ صرف فائنل میں ہیٹ ٹرک مکمل کی بلکہ شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 اوورز میں صرف 19 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ انہوں نے چھٹے اوور کی پانچویں اور چھٹی گیند پر وکٹیں حاصل کیں اور پھر آٹھویں اوور کی پہلی گیند پر وکٹ لیتے ہوئے ہیٹ ٹرک مکمل کی۔محمد نواز کے علاوہ سفیان مقیم اور محمد ابرار نے 2،2 وکٹیں جبکہ شاہین آفریدی نے ایک وکٹ حاصل کی۔ افغانستان کی جانب سے کپتان راشد خان 17 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

امریکی کمپنیوںکا پاکستان میں مختلف شعبوں میں 50 کروڑ ڈالرز کی سرمایہ کاری کا اعلان

وزیرِاعظم شہباز شریف اور آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم...

صدرِ آصف علی زرداری نے اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹیز ترمیمی بل 2025 کی منظوری دے دی ہے۔

اس منظوری کے بعد ڈیوٹیز یکم جولائی 2020 سے...

پنجاب میں سیلابی صورتحال، ضمنی انتخابات ملتوی

ملک میں جاری سیلابی صورتحال کے باعث پانی کی...

پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس اکھاڑا بن گیا

پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ایک...