پاکستان اور جنوبی افریقہ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا آغاز آج (منگل) قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔ پہلا میچ دوپہر ساڑھے تین بجے شروع ہوگا، جبکہ باقی دو میچ 19 اور 22 ستمبر کو اسی مقام پر کھیلے جائیں گے۔یہ سیریز پاکستان ویمنز ٹیم کے لیے انتہائی اہمیت رکھتی ہے کیونکہ 30 ستمبر سے آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کا آغاز ہورہا ہے۔ پاکستان ٹیم اپنا پہلا ورلڈ کپ میچ 2 اکتوبر کو بنگلہ دیش کے خلاف کولمبو میں کھیلے گی۔ہیڈ کوچ محمد وسیم کی نگرانی میں ٹیم نے سخت تربیتی کیمپ مکمل کیا ہے۔ کپتان فاطمہ ثنا کا کہنا ہے کہ اس سیریز سے ورلڈ کپ سے پہلے کھلاڑیوں کو قیمتی تجربہ حاصل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم کو اپنی بولنگ پر اعتماد ہے مگر اس بار بیٹنگ لائن اپ سے بھی اچھی کارکردگی کی امید ہے۔جنوبی افریقہ کی کپتان لارا وولوارٹ نے بھی اس سیریز کو ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لیے اہم قرار دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان ایک متوازن ٹیم ہے جس میں اچھی بیٹرز اور اسپنرز شامل ہیں، اور مقابلہ سخت ہوگا۔اب تک دونوں ٹیموں کے درمیان 28 ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے جاچکے ہیں۔ پاکستان نے 5 جبکہ جنوبی افریقہ نے 21 میچ جیتے ہیں، ایک میچ ٹائی اور ایک بے نتیجہ رہا۔ گزشتہ سیریز 2023 میں کراچی میں ہوئی تھی جس میں جنوبی افریقہ نے 2-1 سے کامیابی حاصل کی تھی۔اس سیریز میں پاکستان کی سدرہ امین کو ون ڈے کرکٹ میں 2000 رنز مکمل کرنے کے لیے 22 رنز درکار ہیں، جبکہ نشرہ سندھو صرف 2 وکٹیں لے کر 100 وکٹوں کا سنگ میل عبور کرلیں گی۔ ان سے قبل ثنا میر اور ندا ڈار یہ اعزاز حاصل کرچکی ہیں۔پاکستان اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں میں فاطمہ ثنا (کپتان)، منیبہ علی، عالیہ ریاض، ڈیانا بیگ، ایمان فاطمہ، نشرہ سندھو، سعدیہ اقبال، صدف شمس، رامین شمیم، عمیمہ سہیل، نتالیہ پرویز، شوال ذوالفقار، سدرہ امین، سدرہ نواز اور سیدہ عروب شاہ۔ شامل ہیں
پاکستان اور جنوبی افریقہ تین ون ڈے میچوں کی ویمنز سیریز آج سے شروع
Date: