لندن میں فلسطینیوں کے لیے فنڈ ریزنگ کانسرٹ، 2 ملین ڈالر جمع

Date:

لندن کے ویمبلی ایرینا میں ’Together for Palestine‘ فنڈ ریزنگ کانسرٹ کے ذریعے فلسطینی عوام کی امداد کے لیے خطیر رقم جمع کی گئی۔ اس موقع پر ہزاروں افراد نے شرکت کر کے فلسطین سے یکجہتی کا اظہار کیا۔
کانسرٹ میں باسٹیل، جیمز بلیک، پالوما فیتھ اور کئی فلسطینی فن کاروں نے پرفارم کیا، جبکہ ایک نوجوان گلوکارہ نے خصوصی نغمہ پیش کر کے حاضرین کو جذباتی کر دیا۔تقریب میں معروف اداکارہ فلورنس پُو، نِکولا کاگلین، بینیڈکٹ کمبر بیچ، صحافی مہدی حسن اور اقوام متحدہ کی نمائندہ برائے فلسطین فرانسسکا البانیز نے خطاب کیا۔ مقررین نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ فلسطین کے حق میں آواز بلند کرے اور انسانی بحران کے خاتمے کے لیے فوری اقدامات کرے۔صحافی مہدی حسن نے عوام سے فلسطینی عوام کے لیے متحد ہونے کی اپیل کی، جبکہ برائن اینو کی قیادت میں جمیلا جمیل نے اعلان کیا کہ اس فنڈ ریزنگ کے دوران 2 ملین ڈالر جمع ہو چکے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

ایران کی کچھ جوہری تنصیبات کا معائنہ کیا ہے،آئی اےای اے کا اعلان

بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی  نے اعلان کیا ہے...

افغان طالبان رجیم اور فتنہ خوارج کے اسلام کے نام پر چھپے ہوئے مکروہ چہرے بے نقاب

یہ عناصر اسلام کے مقدس نام کو اپنے ذاتی...

افغان مہاجرین کی باعزت وطن واپسی،ایک روز میں11ہزار سے زائد بھیج دئیے گئے

گذشتہ ایک روز کے دوران تقریباً 11 ہزار 600...

جدید ٹیکنالوجی توبہ توبہ، جاپان میں انہونی ہوگئی، خاتون نے اے آئی کردار سے شادی کرلی

جاپان میں جدید تاریخی کا انوکھا ترین واقعہ پیش...