ایشیا کپ کے سپر فور مرحلہ،ابھشیک شرما کوپلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا

Date:

ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان کے خلاف شاندار کارکردگی دکھانے پر ابھشیک شرما کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ انہوں نے محض 39 گیندوں پر 74 رنز بنائے جن میں 6 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے۔میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ابھشیک نے بتایا کہ ان کی حکمتِ عملی بالکل سادہ تھی۔ انہوں نے کہا کہ مخالف ٹیم جس طرح دباؤ ڈال رہی تھی، وہ انہیں پسند نہیں آیا، اس لیے انہوں نے بھرپور جواب دینا ضروری سمجھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اسکول کے زمانے سے شبمن گل کے ساتھ کھیل رہے ہیں اور کافی عرصے سے اس طرح کی شراکت داری کے منتظر تھے۔ ان کے مطابق ٹیم کے لیے ضروری ہے کہ وہ جارحانہ انداز کو برقرار رکھیں، اور وہ ایسا اس لیے کر پاتے ہیں کیونکہ ساتھی کھلاڑی ہمیشہ ان کا حوصلہ بڑھاتے ہیں، اگرچہ یہ کھیل کا انداز خطرے سے خالی نہیں ہوتا۔ابھشیک کی یہ شاندار اننگز بھارت کی جیت میں کلیدی کردار ادا کر گئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

امریکا اور اسرائیل ایران میں فسادات کرا رہےہیں: ایرانی صدر

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ امریکا...

کراچی: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا مزارِ قائد پر حاضری نہ دے سکے

بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے مزار پر...