غزہ میں مظالم کےخلاف دنیا بھرمیں احتجاج زور پکڑ گیا

Date:

تفصیلات کے مطابق، ہالینڈ کے شہر روٹرڈم میں سماجی کارکنوں نے اسٹیڈیم کے باہر اسرائیل کی یورپی بیس بال چیمپئن شپ میں شرکت کے خلاف مظاہرہ کیا۔ احتجاجی مظاہرین نے فرانس اور اسرائیل کے درمیان افتتاحی میچ سے قبل شائقین کا راستہ روک دیا اور مطالبہ کیا کہ اسرائیلی ٹیموں پر عالمی کھیلوں کے مقابلوں میں پابندی عائد کی جائے، کیونکہ اسرائیل کھیل کو اپنے فلسطینیوں کے خلاف جرائم پر پردہ ڈالنے کے لیے استعمال کرتا ہے۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا۔فرانس کے دارالحکومت پیرس میں بھی ایک بڑا مظاہرہ ہوا جس میں شریک افراد نے غزہ میں جاری نسل کشی کے فوری خاتمے کا مطالبہ کیا۔مظاہرین نے نہتے شہریوں کے قتلِ عام اور بھوک سے مرنے پر مجبور کرنے کی مذمت کی اور اسرائیلی حکام کے خلاف مقدمات چلانے اور اسرائیل پر سیاسی، اقتصادی اور عسکری پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا۔جرمنی میں بائیں بازو کی جماعت فریڈم فار ڈوسلدورف اور دیگر فلسطین نواز گروہوں کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں غزہ میں جاری نسل کشی کی مذمت کرتے ہوئے جرمن حکومت سے اسرائیل کی حمایت ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں بھی انسانی حقوق کے کارکنوں نے جلوس نکالا اور پارلیمنٹ کے سامنے فلسطینی پرچم لہرایا اور ایسے بینرز اٹھائے جن پر جنگ کے خاتمے اور غزہ کے محاصرے کو توڑنے کے مطالبات درج تھے۔پولینڈ کے دارالحکومت وارسا میں بھی احتجاج ہوا جس میں شریک مظاہرین نے فلسطین کی آزادی اور اسرائیلی ریاست کو جنگی جرائم پر جواب دہ بنانے کے نعرے لگائے۔سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں احتجاجی جلوس نکلا، جہاں مظاہرین نے حکومت سے اسرائیل کے قتل و غارت کو روکنے کے لیے عملی اقدامات، تعلقات منقطع کرنے اور پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا۔بوسنیا و ہرزیگووینا میں بھی عوامی احتجاج کیا گیا۔ مظاہرین نے نسل کشی بند کرو کے نعرے لگائے۔یہ مظاہرہ فلسطین ایسوسی ایشن بوسنیا نے مقامی تنظیموں کے ساتھ مل کر کیا۔مراکش کے شہروں طنجہ اور اگادیر میں بھی رات گئے مظاہرے ہوئے جو صمود بیڑے کی حمایت میں کئے گئے تھے۔اس موقع پر کئی سماجی تنظیموں اور شہریوں نے شرکت کی۔ مراکش کی خواتین تنظیموں نے بھی اسرائیل کے بائیکاٹ اور عالمی خواتین کانفرنس برائے امن میں اس کی شمولیت کی مخالفت کا اعلان کیا۔تیونس کے دارالحکومت میں بھی درجنوں انسانی حقوق کے کارکنان نے میونسپل تھیٹر کے سامنے جمع ہوکر غزہ میں قتل عام کے خلاف احتجاج کیا۔ بچوں سمیت شرکاء نے جنگ کے خاتمے، سرحدی راستے کھولنے اور غذائی و طبی امداد کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

لبنان: اسرائیل کا فلسطین پناہ گزین کیمپ پر حملہ14 افراد شہید

گزشتہ رات اسرائیل نےلبنان میں  پناہ گزینوں کے کیمپ عین...

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کے لیے بڑے دفاعی پیکج کی منظوری دے دی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کے لیے...

پاکستان کی ٹرائی نیشن سیریز کا فاتحانہ آغاز، زمبابوے 5 وکٹ سے شکست

ٹرائی نیشن سیریز میں پاکستان نے فاتحانہ آغاز کرتے...

سکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوا میں تابڑ توڑ کارروائیاں،23 مزید خوارج ہلاک

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے...