آئی سی سی نے امریکا کی کرکٹ رکنیت معطل کردی

Date:

دبئی (اسپورٹس ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے امریکا کی کرکٹ رکنیت معطل کرنے کا اعلان کردیا۔ آئی سی سی کے مطابق یو ایس اے کرکٹ نے بارہا آئین کی خلاف ورزی کی اور مؤثر گورننس سسٹم قائم کرنے میں ناکام رہی۔آئی سی سی کا کہنا ہے کہ معطلی کا فیصلہ بورڈ میٹنگ میں کیا گیا۔ امریکا کو تاحال نیشنل گورننگ باڈی کا درجہ حاصل نہیں ہوسکا، جس کے باعث یہ اقدام اٹھایا گیا۔ترجمان کے مطابق یہ فیصلہ افسوسناک لیکن ضروری تھا۔معطلی کےباوجود امریکاکی قومی ٹیم بھارت،امریکا اورسری لنکا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کھیلنے کی اہل ہوگی۔ ٹیم کا انتظام اور منیجمنٹ عارضی طور پر آئی سی سی سنبھالے گی۔ترجمان نے واضح کیا کہ کھلاڑی اس فیصلے سے متاثر نہیں ہوں گے جبکہ یو ایس اے کرکٹ کی اصلاحات کے لیے نارملائزیشن کمیٹی نگرانی کرے گی۔ رکنیت کی بحالی کے لیے یو ایس اے کرکٹ کو فوری اقدامات کرنا ہوں گے۔
آئی سی سی نے کہا کہ وہ امریکا میں کرکٹ کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

امریکا اور اسرائیل ایران میں فسادات کرا رہےہیں: ایرانی صدر

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ امریکا...

کراچی: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا مزارِ قائد پر حاضری نہ دے سکے

بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے مزار پر...