کشمیریوں کو حق خودارادیت ملے گا،فلسطین کو بذور طاقت آزادکرایا جائےگا،وزیر اعظم کا جنرل اسمبلی سے خطاب

Date:

وزیر اعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ دن ضرور آئے گا جب کشمیر اور فلسطین ضرور آزاد ہونگے، کشمیریوں کو خق خودارادیت ملے گا اور فلسطین کو بذور طاقت آزاد کرایا جائےگا،اپنےخطاب میں وزیر اعظم پاکستان نے جہاں دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اپنی قوم کی قربانیوں کاذکر کیا وہیں دنیا پر یہ احسان بھی یاددلایا کہ اگر پاکستان نہ قربانیاں نہ دیتا تو آج دہشت گردی امریکا برطانیہ سمیت تمام دنیا میں پھیل چکی ہوتی، پاکستان دنیا کے لیے ایک دفاعی دیوار کی مانند ہے، جس نے اپنی جانوں کی قربانی دے کر عالمی امن کو محفوظ رکھا۔وزیر اعظم نے دنیا کو درپیش تنازعات، عالمی قوانین کی خلاف ورزی، انسانیت سوز بحرانوں اور گمراہ کن پروپیگنڈے کا ذکرکرتے ہوئےاسے پوری دنیا کے لیے خطرہ قرار دیا۔رواں سال مئی میں پیش آنے والی پاک بھارت کشیدگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے گزشتہ سال اسی فورم سے دنیا کو خبردار کیا تھا کہ کسی بھی جارحیت کی صورت میں ہم فیصلہ کن جواب دیں گے، اور وہ لمحہ آیا تو پاکستان نے اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت اپنے دفاع کا حق استعمال کرتے ہوئے دشمن کو بھرپور جواب دیا۔فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر کی قیادت میں، اور فضائیہ نے ایئر چیف ظہیر احمد بابر سدھو کی سرکردگی میں، اپنی پیشہ ورانہ مہارت سے دشمن کے سات جنگی طیارے زمین بوس کر دیے۔وزیر اعظم نے واضح کیا کہ پاکستان جنگ جیت چکا ہے، اب خطے میں امن چاہتا ہے، اور بھارت کے ساتھ تمام حل طلب مسائل، بشمول کشمیر، پر جامع اور نتیجہ خیز مذاکرات کے لیے تیار ہے۔ تاہم، انہوں نےمتنبہ کیا کہ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پاکستان کے لیےاعلانِ جنگ کےمترادف ہو گی اورپاکستان اپنے24 کروڑ عوام کےپانی کےحق کاہر قیمت پردفاع کرے گاوزیراعظم نےایک بار پھر کشمیرکا تنازعہ بھی عالمی فورم پر اٹھایا اور کشمیری عوام کوبھی یقین دلایا کہ پاکستان ان کے ساتھ کھڑا ہے، اور وہ دن ضرور آئے گا جب کشمیری اپنا حقِ خودارادیت حاصل کریں گے۔فلسطین کے حوالے سے بھی دوٹوک موقف اپناتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی ظلم و بربریت کا شکار فلسطینی عوام گزشتہ 80 برس سے قربانیاں دے رہے ہیں۔ مغربی کنارے میں اسرائیلی آباد کاروں کی جارحیت ہو یا غزہ میں عورتوں اور بچوں کا قتل عام، دنیا کو اب خاموش نہیں رہنا چاہیے۔ انہوں نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیااور ایک خودمختار فلسطینی ریاست کی حمایت کی، جس کی سرحدیں 1967 کی حدود پر ہوں اور دارالحکومت القدس الشریف ہو۔وزیر اعظم نے قطر پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے قطری عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

گلگت میں دہشت گردی،مولانا قاضی نثار احمد اور جسٹس عنایت الرحمان پر حملہ

گلگت میں ایک دن میں دو دہشت گردی کےدو...

اسٹریٹجک پارٹنرشپ معاہدے کے ثمرات،روس سے ایران کو بڑی مقدار میں ہتھیار فراہمی شروع

اسٹریٹجک پارٹنرشپ معاہدے کے نافذ ہونے کے بعد روس...

حکومتی مذاکراتی کمیٹی اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔

مظفرآباد میں دونوں کمیٹیوں کے نمائندوں نے مشترکہ پریس...

گلگت:بصارتی معذوریوں کی حامل خواتین کی سماجی و معاشی شمولیت کے لیے پروجیکٹ کا آغاز

گلگت (پریس ریلیز) ـــ ویژن ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر...