وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان مستقبل میں ایران اور امریکا کے درمیان تعلقات میں کردار ادا کر سکتا ہے۔جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جیسے صدر ٹرمپ نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران سیزفائر کرایا اور نوبیل انعام کے لیے نامزد ہوئے، ویسے ہی پاکستان بھی خطے میں امن کے لیے مؤثر کردار ادا کر سکتا ہے۔خواجہ آصف نے واضح کیا کہ فی الحال امریکا کی طرف سے پاکستان سے کسی قسم کا مطالبہ سامنے نہیں آیا، اور اگر کبھی کوئی مطالبہ کیا بھی گیا تو اس پر فیصلہ صرف پاکستان کے اپنے مفاد کو مدنظر رکھ کر کیا جائے گا۔بھارت سے متعلق سوال پر وزیر دفاع نے کہا کہ اگر نئی دہلی مذاکرات پر آمادہ نہیں تو اسلام آباد کو بھی ان پر اصرار کرنے کی ضرورت نہیں۔
ایران، امریکا تعلقات میں پاکستان کے کردار کا امکان: خواجہ آصف
Date: