وائٹ ہاؤس نے غزہ کے لیے ٹرمپ کے منصوبے کی تفصیلات کا اعلان کیا ہے۔ذرائع کے مطابق کسی کو بھی غزہ چھوڑنے پر مجبور نہیں کیا جائے گا اور جو چھوڑنا چاہتے ہیں انہیں واپس جانے کا حق حاصل ہوگا۔ لوگوں کو غزہ میں رہنے کی ترغیب دی جائے گی اور انہیں تعمیر نو اور ترقی کا بہتر موقع دیا جائے گا۔اسرائیل غزہ پر قبضہ یا الحاق نہیں کرے گا،اور اس کی فوج بتدریج اس علاقےسے پیچھےہٹ جائے گی جس کی جگہ عبوری انٹرنیشنل اسٹیبلائزیشن فورس لے گی۔یہ فورس، بین الاقوامی شراکت داروں کے تعاون سے، فلسطینی پولیس فورسز کو تربیت اور مدد فراہم کرے گی، اور ہتھیار جمع کرنے کا عمل آزاد مانیٹروں کی نگرانی میں انجام دیا جائے گا۔حماس اور دیگر گروہوں کا غزہ پر حکومت کرنے میں کوئی کردار نہیں ہوگا، اور ان کی ذمہ داریوں کی تعمیل کی ضمانتیں فراہم کی جائیں گی۔
حماس کو غزہ کی انتظامیہ سے ہٹا دیا جائے گا. وائٹ ہاؤس
Date: