امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے اپنی ایک رپورٹ میں اعتراف کیا ہےکہ اسرائیل عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی تنہائی کا سامنا کر رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق غزہ پر جاری حملوں اور قطر میں حماس رہنماؤں کو نشانہ بنانے کے بعد دنیا بھر میں اسرائیلی اقدامات کے خلاف غم و غصہ شدت اختیار کر گیا ہے۔مزید کہا گیا ہے کہ پہلی مرتبہ ایک تحقیقی کمیٹی نے غزہ پٹی میں اسرائیل کے ہاتھوں نسل کشی کی تصدیق کی ہے، جس کے بعد بین الاقوامی سطح پر مذمت میں مزید اضافہ ہوا ہے۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ گزشتہ ہفتے یورپی یونین نے اسرائیل پر اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کی تجویز پیش کی۔ حالات اس نہج پر پہنچ گئے ہیں کہ خود وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کو بھی اعتراف کرنا پڑا کہ اسرائیل عالمی سطح پر انزوا کا شکار ہو رہا ہے۔
سی این این: اسرائیل عالمی سطح پر تنہائی کا شکار ہوگیا
Date: