پاکستان نے اپنی مالی ذمہ داریوں کی بروقت تکمیل کرتے ہوئے 500 ملین ڈالر مالیت کا یوروبانڈ ادا کردیا۔ یہ بانڈ 2015 میں جاری کیا گیا تھا اور 30 ستمبر 2025 کو میچور ہوا۔مشیر خزانہ خرم شہزاد نے کہا کہ قرضوں کی بروقت ادائیگی پاکستان کے مالی نظم و ضبط اور مضبوط لیکویڈیٹی کا ثبوت ہے، جس کے نتیجے میں عالمی اداروں نے پاکستان کی خودمختار ریٹنگ میں بہتری کی ہے۔ان کے مطابق، سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھ رہا ہے اور پاکستانی بانڈز اس وقت پریمیئم پر ٹریڈ ہو رہے ہیں۔ مزید برآں، قرض کا جی ڈی پی تناسب کم ہو کر 77 فیصد سے 70 فیصد پر آ گیا ہے جبکہ کل سرکاری قرض میں بیرونی قرض کا حصہ 38 فیصد سے گھٹ کر 32 فیصد رہ گیا ہے۔خرم شہزاد نے مزید بتایا کہ مالی سال 2025 میں قرض بڑھنے کی رفتار نمایاں طور پر کم رہی ہے اور عالمی سطح پر قرض لینے کی لاگت میں کمی سے پاکستان کو مزید فائدہ ہوگا۔
پاکستان نے 500 ملین ڈالر یوروبانڈ کی بروقت ادائیگی کردی
Date: