گلگت:بصارتی معذوریوں کی حامل خواتین کی سماجی و معاشی شمولیت کے لیے پروجیکٹ کا آغاز

Date:

گلگت (پریس ریلیز) ـــ ویژن ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر انتظام پروجیکٹ Enabling Visionaries: Advancing Inclusion & Independence کی افتتاحی تقریب فاؤنڈیشن کے دفتر دنیور گلگت میں منعقد ہوئی۔ یہ پروجیکٹ آغا خان رورل سپورٹ پروگرام (AKRSP) کے مالی تعاون اور AGEM گرانٹ کے تحت شروع کیا گیا ہے جس کا بنیادی مقصد بصارت سے محروم اور دیگر معذوریوں کی حامل خواتین کو معاشرتی، تعلیمی اور معاشی میدانوں میں بااختیار بنا کر معاشرے کا فعال اور کارآمد فرد بنانا ہے۔

تقریب میں گلگت ڈویژن کے مختلف علاقوں سے بصارتی معذوریوں کی حامل خواتین کے علاوہ دیگر معذوریوں کے حامل مرد و خواتین، سول سوسائٹی کے نمائندگان، اساتذہ کرام، والدین، ڈیولپمنٹ سیکٹر سے وابستہ افراد، معززین علاقہ اور میڈیا پرسنز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔


افتتاحی تقریب کے دوران ویژن ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے بصارتی معذوریوں کی حامل کامیاب خواتین کو بطور رول ماڈل اپنی کہانیاں بیان کرنے کا موقع فراہم کر دیا گیا جنہوں نے مختلف تربیتی سیشنز سے استفادہ کر کے اپنی معذوری کو رکاوٹ کے بجائے طاقت بنایا اور کامیاب و باوقار زندگی گزارنے کی مثال قائم کی۔

ان خواتین کی کامیابیوں کی کہانیوں نے شرکاء کو بے حد متاثر کیا اور مزید جدوجہد کے لیے موٹیویشن فراہم کی۔تقریب میں اس امر پر زور دیا گیا کہ بصارتی معذوریوں کی حامل خواتین کو درپیش سماجی، تعلیمی اور معاشی رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے معاشرتی سطح پر بڑے پیمانے پر آگاہی پروگرامز اور کونسلنگ سیشنز کی اشد ضرورت ہے تاکہ یہ خواتین بھی ملک و معاشرے کی تعمیر و ترقی میں بھرپور کردار ادا کر سکیں۔

اسی مقصد کے تحت پروجیکٹ کے دوران گلگت ڈویژن کے چاروں اضلاع میں آگاہی اور کونسلنگ سیشنز منعقد کیے جائیں گے۔تقریب سے چیئرمین ویژن ویلفیئر فاؤنڈیشن سید ارشاد کاظمی، ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے صوبائی کوآرڈینیٹر اسرار الدین اسرار صاحب، معروف سماجی شخصیت و سابق صدر انجمن امامیہ گلگت ساجد علی بیگ صاحب ، چیئرپرسن دارالہنر فاؤنڈیشن دنیور تسنیم زہرہ صاحبہ، جنرل سیکرٹری گلگت بلتستان گڈ ول موومنٹ مصطفیٰ کمال صاحب، صدر ویژن ویلفیئر فاؤنڈیشن مسز سکینہ اُلفت کاظمی صاحبہ اور سوشل ویلفیئر آفیسر شادیہ رومی صاحبہ نے خطاب کیا۔مقررین نے افراد باہم معذوری کی فلاح و بہبود کے لیے ویژن ویلفیئر فاؤنڈیشن کی کاوشوں کو مثالی قرار دیتے ہوئے شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا اور ساتھ ہی اےکے آر ایس پی کی خدمات کو بھی سراہا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

گلگت بلتستان کے کس پریس کلب کو کتنے پیسے ملتے ہیں،سب پتہ چل گیا

گلگت : وزیر خزانہ گلگت بلتستان انجینئیر محمد اسماعیل...

گلوبل صمود فلوٹیلا پر غاصب اسرائیل کے حملے کے خلاف یورپی شہروں میں مظاہرے شروع

بروکسل، بارسلونا، روم، ایتھنز، برلن اور استنبول کے لوگوں...

امریکی محکمہ خزانہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کر دیں

امریکی محکمہ خزانہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائد...