افغان وزیر خارجہ نے افغانستان میں ہوئے دھماکوں کو پاکستان کی غلطی قرار دیدیا

Date:

افغان وزیرِ خارجہ امیر خان متقی نے جمعرات کےروز افغانستان میں ہونےوالے دھماکوں کی ذمہ داری پاکستان پر ڈال دی۔بھارت کے دورے کے دوران صحافیوں سےگفتگو کرتےہوئےامیر خان متقی کاکہنا تھاکہ ان دھماکوں میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔افغان حکومت نےبھی اپنے ایک بیان میں کہاکہ وہ ڈیورنڈ لائن کے قریب پاکستان کی جانب سے کی گئی مبینہ بمباری کی مذمت کرتی ہے۔بھارت کے دورے پر موجود امیر خان متقی کی بھارتی وزیرِ خارجہ ایس جے شنکر سے ملاقات بھی ہوئی، جس میں بھارت نے افغانستان میں موجود اپنے تکنیکی مشن کو سفارت خانے کا درجہ دینے کا اعلان کیا۔ملاقات کے دوران بھارتی وزیرِ خارجہ نے افغان وزیرِ خارجہ کو ایمبولینسز کا تحفہ پیش کیا۔ انہوں نے ان گاڑیوں کا معائنہ بھی کروایا اور 20 میں سے 5 ایمبولینسز امیر خان متقی کے حوالے کیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

انڈیگو ایئرلائن کا سب سے بڑا آپریشنل بریک ڈاؤن، عالمی سطح پر بھارت کی سبکی

مختلف معاشی و انتظامی محاذوں پر مشکلات کے بعد...

اسرائیلی صدر نے ٹرمپ کی نیتن یاہو کو معاف کرنے کی درخواست مسترد کردی

اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ...

ترکیہ کا پاکستان میں ڈرون اسمبلنگ فیکٹری کے قیام پر غور

پاکستان کی جیو اسٹرٹیجک اہمیت اور خطے کے استحکام...

اسرائیلی کمپنی کی پاکستان میں غیرقانونی جاسوسی کا انکشاف،ایمنسٹی انٹرنیشنل کی تہلکہ خیز رپورٹ

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی...