چینی ماہرین کی شاندار پیش رفت: چاند کی زیرِ زمین غاروں کی تلاش کیلئے روبوٹک کُتے تیار

Date:

بیجنگ کی پیکنگ یونیورسٹی کے محققین نے دو غیرمعمولی روبوٹک کتوںاینٹی ایٹر (Anteater) اور سیلمنڈر(Salamander) تیار کیے ہیں، جنہیں چاند کی قدیم لاوے سے بنی زیرِ زمین سرنگوں (Lava Tubes) کی تلاش اور نقشہ سازی کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔یہ سرنگیں، جو اربوں سال قبل آتش فشانی عمل کے نتیجے میں وجود میں آئیں، مستقبل میں انسانی بستیاں قائم کرنے کے لیے انتہائی اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔

ایران ملک میں سیٹلایٹ تیارکرکےخلامیں بھیجنے والادنیا کا نواں ملک بن گیا

ماہرین کے مطابق یہ قدرتی ڈھانچے چاند پر تابکاری، شہابیوں کے اثرات اور شدید درجہ حرارت کے اتار چڑھاؤ سے محفوظ پناہ گاہ فراہم کر سکتے ہیں۔چین کی جِنگبو جھیل کے قریب چاند جیسے لاوے کی غاروں میں کیے گئے تجربات کے دوران، ان روبوٹس نے خودکار نیویگیشن اور ریئل ٹائم تھری ڈی میپنگ ٹیکنالوجی کی مدد سے دشوار گزار اور نامعلوم راستوں پر کامیابی سے سفر کیا۔ مصنوعی ذہانت (AI) سے لیس یہ روبوٹ حالات کے مطابق فوری ردعمل دینے، چڑھائی کرنے، رکاوٹوں سے بچنے اور ان مقامات تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتے ہیں جہاں انسان نہیں جا سکتے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ کامیابی محض روبوٹکس کی ترقی نہیں بلکہ زمین سے باہر ایک محفوظ اور پائیدار انسانی قدم جمانے کی سمت ایک اہم پیش رفت ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی بیٹر شوال ذوالفقار کے والد انتقال کر گئے

 پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ابھرتی ہوئی بیٹر شوال...

خبردار آپ کا موبائل ڈیٹا محفوظ نہیں،ہیکر اینڈرائیڈ ڈوائسز سے حساس ڈیٹا صرف 30سیکنڈ میںچرا سکتے ہیں

ماہرینِ سائبر سیکیورٹی نے خبردار کیا ہے کہ اینڈرائیڈ...

اے آئی کمپنیوں اور چِپ ساز اداروں کے درمیان اربوں ڈالر کے معاہدے، اے ایس ایم ایل کے منافع میں اضافہ متوقع

ایمسٹرڈیم (رائٹرز)  مصنوعی ذہانت (AI) کمپنیوں اور کمپیوٹر چِپ...

ملک میں سیلاب کی تباہ کاریاں، ریلوے کو 6 ارب 78 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان

ملک کے مختلف علاقوں میں حالیہ سیلابی صورتحال نے...