کابل پر پاکستانی فضائی حملہ، ہدف غیر ملکی جنگجو تھے،افغان صحافی سمیع یوسفزئی کا دعویٰ

Date:

افغانستان سے تعلق رکھنے والے معروف صحافی سمیع یوسفزئی نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کی جانب سے افغان دارالحکومت کابل پر کیا گیا فضائی حملہ دراصل غیر ملکی جنگجوؤں کو نشانہ بنانے کے لیے کیا گیا تھا۔

اپنی سوشل میڈیا پوسٹ (ایکس) میں سمیع یوسفزئی نے بتایا کہ پاک فضائیہ کی جانب سے کیے گئے اس حملے میں درجنوں افراد ہلاک جبکہ تقریباً 300 افراد زخمی ہوئے۔

ان کے مطابق یہ حملہ شہید گول چکر کے قریب کیا گیا۔یوسفزئی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ فضائی حملے کے نتیجے میں ایک آئل ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی جو دیکھتے ہی دیکھتے پورے علاقے میں پھیل گئی۔

افغان صحافی کے مطابق، پاکستانی فضائی حملے کا ہدف وہ گھر تھے جن میں غیر ملکی جنگجو رہائش پذیر تھے۔
انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ واقعے کو چھپانے کے لیے طالبان حکومت نے افغانستان میں سوشل میڈیا تک رسائی محدود کر دی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

افغان طالبان بھارت کی پراکسی بنے ہوئے ہیں،وزیر دفاع خواجہ آصف

وزیرِدفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہےکہ افغان طالبان...

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے سے زائد کمی کردی

حکومت پاکستان نے عوام کو ریلیف فراہم کرتے ہوئے...

سوات ایکسپریس وے پر ٹرک الٹنے سے 15 افراد جاں بحق، 8 شدید زخمی

سوات ایکسپریس وے پر رات گئے ظلم کوٹ ٹنل...

چین میں واقع یباتان ہائیڈرو پاور اسٹیشن نےاپنے ذخیرہ آب کو بھرنا شروع کر دیا

جنوب مغربی چین میں واقع یباتان ہائیڈرو پاور اسٹیشن...