سوات ایکسپریس وے پر رات گئے ظلم کوٹ ٹنل کے قریب ٹرک الٹنے کے باعث افسوسناک حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق اور 8 شدید زخمی ہوگئے۔
ترجمان ریسکیو 1122 کےمطابق، ٹرک میں سوار تمام افرادکا تعلق سوات کےعلاقے بحرین سے تھا۔حادثے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے جاں بحق اور زخمی افراد کو ڈی ایچ کیو اسپتال بٹ خیلہ منتقل کردیا۔
ذرائع کے مطابق زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ریسکیو 1122 کے مطابق، حادثہ رات گئے غیر متوقع موڑ پر ٹرک کے تیز رفتاری کے باعث الٹنے سے پیش آیا۔