امریکی مظاہرین کی ٹرولنگ،صدر ٹرمپ نے اے آئی ویڈیو جاری کردی

Date:

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک نئی مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی ہے، جس میں انہیں جنگی طیارہ اڑاتے ہوئے مظاہرین پر گندگی پھینکتے دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو میں ٹرمپ بادشاہوں کی طرح سنہری تاج پہنے ہوئے نظر آتے ہیں۔

یہ ویڈیو اس وقت سامنے آئی ہے جب امریکا کی تمام 50 ریاستوں میں نو کنگز کے نام سے بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔ رپورٹس کے مطابق ملک بھر کے 2,700 سے زائد شہروں میں لاکھوں افراد نے احتجاج میں حصہ لیا، جن میں صرف شکاگو میں تقریباً ڈھائی لاکھ مظاہرین شامل تھے۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کی حکومت آمرانہ طرزِ عمل اختیار کر رہی ہے، تارکینِ وطن کی جبری بے دخلی اور فوج کی تعیناتی جیسے اقدامات جمہوری اقدار کے خلاف ہیں۔

دوسری جانب صدر ٹرمپ نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ وہ خود کو بادشاہ تصور نہیں کرتے۔ تاہم ریپبلکن رہنماؤں نے مظاہروں کو امریکا مخالف مہم قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔

ٹرمپ کی جانب سے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی 21 سیکنڈ کی ویڈیو میں انہیں طیارہ اڑاتے اور مظاہرین پر کچرا پھینکتے دکھایا گیا ہے، جس کے بعد ہجوم میں افراتفری پھیل جاتی ہے۔ ناقدین نے اس ویڈیو کو “توہین آمیز اور اشتعال انگیز” قرار دیا ہے، جبکہ ان کے حامیوں کے مطابق یہ محض “طنزیہ مزاح” ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

چین کا امریکہ پر بڑا الزام،نیشنل ٹائم سروس سینٹر پر سائبر حملے کا دعویٰ

 چین نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکی نیشنل...

عوام پر بند کمروں کے فیصلے مسلط نہیں ہونے دیں گے،وزیراعلیٰ خیبر پختونخواسہیل آفریدی کا اعلان

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے...

پاکستان میں برسوں بعد پہلی اسٹریٹیجک نجکاری مکمل

 پاکستان میں کئی برسوں بعد پہلی بڑی اسٹریٹیجک نجکاری...

ایران اور آذربائیجان کی مشترکہ بحری مشقیں، کیسپین سی میں امدادی آپریشنز کی مشق

ایران اور جمہوریہ آذربائیجان کی بحری افواج نے بحیرہ...