الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے صوبائی اسمبلی کے الیکشن کے پیش نظر اہم فیصلہ کرتے ہوئے 21 اکتوبر 2025 کو نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ اس نوٹیفکیشن کے تحت الیکشن کے دوران ملازمتوں کی بھرتی، عہدوں کی ترقی،تبادلے،
ترقیاتی منصوبوں کی منظوری اور نئی پالیسیوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق، الیکشن کمیشن نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ان اقدامات سے سیاسی مداخلت کے امکانات ہیں جو الیکشن کی شفافیت اور نہج پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔ اسی لیے، فوری اثر سے تمام محکموں میں بھرتیاں معطل کر دی گئی ہیں،
اس کے علاوہ، ترقیاتی فنڈز کی تخصیص اور نئے منصوبوں کی شروعات بھی روک دی گئی ہے، جبکہ جاری منصوبوں کی فنڈنگ جاری رہے گی۔
الیکشن کمیشن نے یہ قدم عوامی اعتماد کو برقرار رکھنے اور الیکشن کے دوران غیر جانبداری کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا ہے۔ نوٹیفکیشن فوری طور پر نافذ العمل ہوگی اور صوبائی حکومت کے قیام تک مؤثر رہے گی۔