ہم سب ایک ہی کشتی کے سوار ہیں،داخلی سلامتی کو بچانے کیلئے متحد ہونا ہوگا، علی شمخانی

Date:

ایرانی دفاعی کونسل میں سپریم لیڈر کے نمائندے علی شمخانی نے اتحاد اور داخلی یکجہتی کے تحفظ پر زور دیتے ہوئے کہا ہےکہ ہم سب اُس کشتی میں سوار ہیں جسے اسلامی انقلاب کے شہداء نے پانی میں اتارا تھا، اور افسوس کی بات ہوگی اگر خدانخواستہ ہمارے اختلافات کے باعث اس کشتی میں کوئی کمزوری یا سوراخ پیدا ہو جائے۔

ایرانی سپریم لیڈر نےٹرمپ کی جوہری مذاکرات دوبارہ شروع کرنیکی پیشکش مسترد کر دی

ایرانی طلبا سے متعلق نیوز ایجنسی اسنا سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈمرل علی شمخانی نے صدرِ مملکت کے حالیہ بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم امریکہ اور اسرائیل سے نہیں ڈرتے، بلکہ ہمیں داخلی جھگڑوں اور اختلافات سے خوف ہے، اور اگر ہم سب متحد رہیں تو تمام مشکلات پر قابو پا سکتے ہیں۔

انہوں نےکہا کہ میری داخلی سیاسی دھڑوں کو نصیحت ہے کہہم سب کو رہبرِ انقلاب کی ولایت کے تحت متحد رہنا چاہیے، کیونکہ دشمن یہی چاہتا ہے کہ ہمیں الگ الگ نشانہ بنا کر ملک کی بنیاد کو کمزور کرے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

اسرائیلی فضائیہ کی جانب سے جنوبی لبنان میں فضائی حملے کیے جانے کی اطلاع

اسرائیلی فضائیہ نے تھوڑی دیر قبل جنوبی لبنان کے...

ایرانی وزیر خارجہ کی ڈیووس اجلاس کے منتظمین پر کڑی نکتہ چینی

ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے ڈیووس...

ایران کو پرامن ایٹمی ٹیکنالوجی کے استعمال کا حق ہے، روسی وزیر خارجہ

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاؤ روف نے ایک...

جب تاجِ برطانیہ نے ریاستِ ہنزہ و نگر پر جنگ مسلط کی۔

تحریر: اشفاق احمد ایڈووکیٹ۔(قسطِ اوّل) ای۔ایف۔ نائٹ نے اپنی مشہور...