دہلی کی فضائی آلودگی،ہوا زہر آلود،رپورٹ بالکل صاف،مودی حکومت کا نیا فراڈ بےنقاب

Date:

بھارتی دارالحکومت دہلی میں فضائی آلودگی خطرناک حدوں کو چھو رہی ہے، مگر مودی حکومت نے حقیقت چھپانے کے لیے نیا ڈرامہ رچالیا۔

رپورٹ کے مطابق دہلی کی ہوا زہریلی ہو چکی ہے، مگر حکومتی اعداد و شمار "بالکل صاف” دکھانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ مودی حکومت نے آلودگی پر قابو پانے کے بجائے پانی کے چھڑکاؤ کے ذریعے اعداد و شمار میں رد و بدل کا نیا طریقہ اختیار کر لیا ہے۔

بھارتی اخبار دی انڈین ایکسپریس نے انکشاف کیا ہے کہ دہلی کے آنند وہار آلودگی مانیٹرنگ اسٹیشن کے اردگرد میونسپل کارپوریشن کے درجنوں ٹینکرز دن رات پانی کا چھڑکاؤ کر رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق محض 30 میٹر کے دائرے میں درجنوں ٹرک مسلسل پانی پھینک کر فضائی آلودگی کے سینسرز کے نتائج کو متاثر کر رہے ہیں تاکہ آلودگی کی اصل شدت چھپائی جا سکے۔

دہلی میں عام آدمی پارٹی کے صدر سوربھ بھردواج نے اس اسکینڈل کو بے نقاب کرتے ہوئے ویڈیو جاری کی، جس میں واضح طور پر پانی کے چھڑکاؤ کے مناظر دیکھے جا سکتے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ آلودگی کنٹرول نہیں بلکہ ڈیٹا مینجمنٹ کی مثال ہے۔ مودی حکومت دہلی کی آلودگی کم کرنے کے بجائے جھوٹے اعداد و شمار پیش کرنے میں مصروف ہے۔ بی جے پی ہر معاملے میں بے ایمانی کرتی ہے، تو اس سے اور کیا توقع رکھی جا سکتی ہے؟

انہوں نے مزید کہا کہ "مودی حکومت آلودگی چھپانے کے لیے نہ صرف پانی بلکہ پٹرول بھی برباد کر رہی ہے۔”
اسی دوران عام آدمی پارٹی کے سینئر رہنما منیش سسوڈیا نے بھی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ "ہوا کو آلودہ کریں، اعداد و شمار کو کم کریں، پانی سے سچائی چھپائیں — یہی بی جے پی کا آلودگی کنٹرول ماڈل ہے۔”

مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ کے جاری کردہ ڈیٹا کے مطابق، جیسے ہی دوپہر کے وقت پانی چھڑکنے کی سرگرمیوں میں کمی آئی، دہلی میں آلودگی کی شرح اچانک 54 فیصد سے زیادہ بڑھ گئی۔ اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت کے اعداد و شمار محض ایک مصنوعی تصویر پیش کر رہے ہیں۔

دہلی کی بگڑتی ہوئی فضا، زہریلی ہوا اور مودی حکومت کے فراڈ نے عوام کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے، جبکہ حقیقت چھپانے کا یہ نیا طریقہ دہلی حکومت کے لیے ایک اور تنازع بن چکا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

مقبوضہ جموں و کشمیر کا مسئلہ حل کئے بغیر خطےمیں امن ممکن نہیں،صدر و وزیراعظم

صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف...

پاک فوج اور حکومت کے شفاف نظام کے تحت افغان مہاجرین کا با عزت اور محفوظ انخلاء جاری

پاک فوج اور حکومت پاکستان کے شفاف اور منظم...

معرکۂ حق میں عبرتناک شکست کے بعد بھارت کی ایک اور مذموم سازش ناکام

 دفاعی محاذ پر ہزیمت اٹھانے والا بھارت اب پاکستان...