پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ،ملکی معیشت مستحکم،اسٹیٹ بینک کا اعتراف

Date:

پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس سے ملکی معیشت کے استحکام کی راہ ہموار ہو رہی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اعتراف کیا ہے کہ اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (SIFC) کی مؤثر پالیسیوں کے نتیجے میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں قابلِ ذکر بہتری آئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ستمبر 2025 کے دوران سب سے زیادہ سرمایہ کاری توانائی کے شعبے میں ریکارڈ کی گئی، جو 87 ملین ڈالر تک پہنچ گئی۔

مالیاتی کاروبار کے شعبے میں 66.58 ملین ڈالر جبکہ خوراک کے شعبے میں 25.3 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری موصول ہوئی۔ مجموعی طور پر ستمبر 2025 کے دوران پاکستان میں کل غیر ملکی سرمایہ کاری 185.62 ملین ڈالر تک جا پہنچی۔

رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں بھی توانائی کا شعبہ سرمایہ کاری کے لحاظ سے سرفہرست رہا، جہاں 3.244 ملین ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی۔ ماہرین کے مطابق یہ اعداد و شمار پاکستان کی معیشت پر بڑھتے ہوئے بین الاقوامی اعتماد کا مظہر ہیں۔

توانائی سمیت دیگر کلیدی شعبوں میں سرمایہ کاری نہ صرف صنعتی ترقی میں مددگار ثابت ہو رہی ہے بلکہ معاشی استحکام کے لیے بھی ایک مثبت اشارہ ہے۔

ایس آئی ایف سی کی اصلاحات، شفاف پالیسیوں اور سرمایہ کار دوست اقدامات نے پاکستان میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں ملکی معیشت بتدریج مضبوط ہو رہی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

مقبوضہ جموں و کشمیر کا مسئلہ حل کئے بغیر خطےمیں امن ممکن نہیں،صدر و وزیراعظم

صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف...

پاک فوج اور حکومت کے شفاف نظام کے تحت افغان مہاجرین کا با عزت اور محفوظ انخلاء جاری

پاک فوج اور حکومت پاکستان کے شفاف اور منظم...

معرکۂ حق میں عبرتناک شکست کے بعد بھارت کی ایک اور مذموم سازش ناکام

 دفاعی محاذ پر ہزیمت اٹھانے والا بھارت اب پاکستان...