سعودی عرب اوریمنی حوثی حکومت کے درمیان مذاکرات ایک بار پھر بحال،عمانی حکومتی ذرائع کا انکشاف

Date:

سلطنتِ عمان نے پیر کے روز سعودی عرب اور یمن کے درمیان مذاکرات کی بحالی کے لیے کی جانے والی تیاریاں ظاہر کی ہیں۔یہ پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب صنعاء اور ریاض کے درمیان بیانات کی سختی کے باعث دوبارہ جنگ چھڑنے کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔

عمانی ماہر علی بن مسعود المعشانی نے کہا کہ آنے والے دنوں میں یمن خطے کی سیاست پر حاوی ہوگا اور مرکزِ توجہ بن جائے گا۔

المعشانی نے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں، تاہم ان کے ٹویٹس کو اس بات کا عندیہ سمجھا جا رہا ہے کہ عمان کو سعودی عرب کی جانب سے مذاکرات آگے بڑھانے کے لیے گرین سگنل مل گیا ہے،خاص طور پر اس وقت جب امریکی رپورٹس کے مطابق سرحدی علاقوں میں کشیدگی بڑھ رہی ہے اور ڈرون پروازوں تک جا پہنچی ہے۔

سلطنتِ عمان کئی برسوں سے صنعاء اور ریاض کے درمیان فاصلے کم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے اور اس نے درحقیقت کشیدگی میں کمی لانے میں کامیابی حاصل کی، جس کے نتیجے میں ایک جنگ بندی عمل میں آئی جو خلاف ورزیوں کے باوجود تاحال برقرار ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

کیاامریکا نےایک انتہائی طاقتورخفیہ فوج تیار کرلی ہے؟

دنیا پرحکمرانی کا خوب،امریکا کےہرمخالف پرنظررکھنےکا مشن،امریکا نےکیسےایک انتہائی...

پی ٹی آئی میں اختلافات شدت اختیار کر گئے، خیبر پختونخوا حکومت خطرے میں؟

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے اندرونی اختلافات...

پیپلز پارٹی کا وزیراعظم آزاد کشمیر کو مستعفی ہونے کے لیے دوپہر 2 بجے تک کی مہلت

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے وزیراعظم آزاد کشمیر...

چین، یوکرین جنگ ختم کرانے میں کردار ادا کرے، یورپی یونین

یورپی یونین نے چین پر زور دیا ہے کہ...