اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل کے سازگار ماحول اور مؤثر پالیسیوں کے باعث پاکستان کی آئی ٹی انڈسٹری نے ایک اور اہم سنگِ میل عبور کر لیا ہے۔
پاکستان تیزی سے خطے کا ابھرتا ہوا موبائل ایپلیکیشن ڈیولپر ہب بن کر سامنے آ رہا ہے، جو ملک کے تکنیکی شعبے کی شاندار کامیابی قرار دی جا رہی ہے۔
سال 2024 میں پاکستانی ایپلیکیشن ڈیولپرز نے 1,053 موبائل ایپلیکیشنز کی کامیاب لانچنگ کے ساتھ ایک تاریخی ریکارڈ قائم کیا۔ ان میں سے 764 ایپلیکیشنز اینڈرائیڈ پلیٹ فارم اور 289 آئی او ایس پلیٹ فارم پر متعارف کرائی گئیں۔
پاکستانی ایپس کی عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی طلب نے انہیں امریکا، یورپ، مشرقِ وسطیٰ اور جنوب مشرقی ایشیا کے ٹیک مارکیٹس میں نمایاں مقام دلایا ہے۔ اس کامیابی کے نتیجے میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے، جو پاکستان کے آئی ٹی سیکٹر میں مزید سرمایہ کاری کے امکانات کو تقویت دے رہا ہے۔
پاکستان نے اپنی اس کارکردگی سے فلپائن، انڈونیشیا، میکسیکو اور مصر جیسے ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور عالمی آئی ٹی منظرنامے پر ایک نیا اور مضبوط مقام حاصل کیا ہے۔
کی فعال پالیسیوں نے نہ صرف سرمایہ کاری کے مواقع بڑھائے ہیں بلکہ آئی ٹی انڈسٹری میں اختراع، استعداد اور برآمدات میں بھی قابلِ ذکر اضافہ کیا ہے۔ یہ پیش رفت اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان کا ٹیکنالوجی سیکٹر تیزی سے عالمی معیار کی بلندیوں کی جانب گامزن ہے۔


