پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے آر اوز سے متعلق نوٹی فکیشن سے الیکشن ملتوی ہو سکتے ہیں ، اسلام آباد میں پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہرعلی خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے انتخابات آٹھ فروری کو کروانے کا اعلان کر رکھا ہے آج الیکشن کا شیڈول آنا تھا لیکن جاری نہیں ہوا،چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا ڈسٹرکٹ افسران کو آر او نہیں بنایا جا سکتا اس سے دھاندلی ہو سکتی ہےاس لئے ججز کو ریٹرننگ افسران تعینات کیا جائے تاکہ الیکشن صاف و شفاف ہو سکیں
آراوز سے متعلق نوٹیفکیشن، الیکشن ملتوی ہونے کی بو آرہی ہے،بیرسٹر گوہر
Date: