چین، یوکرین جنگ ختم کرانے میں کردار ادا کرے، یورپی یونین

Date:

یورپی یونین نے چین پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے سفارتی اور معاشی اثر و رسوخ کو استعمال کرتے ہوئے روس کو جنگ بندی پر آمادہ کرے اور یوکرین میں جاری جنگ کے خاتمے کے لیے تعمیری کردار ادا کرے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یورپی رہنما آنتونیو کوستا نے بتایا کہ انہوں نے جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم (آسیان) کے اجلاس کے موقع پر چینی وزیرِ اعظم لی چیانگ سے ملاقات کی۔

آنتونیو کوستا نے کہا کہ یورپی یونین چین کے ساتھ تعمیری اور دیرپا تعلقات قائم رکھنے کی خواہاں ہے تاکہ دونوں فریق عالمی چیلنجز کے حل کے لیے مشترکہ طور پر کام کر سکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ یورپی یونین چین اجلاس کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ دونوں فریقوں کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعلقات میں توازن پیدا کرنا ناگزیر ہے۔

یورپی رہنما نے اس بات پر زور دیا کہ چین کو روس پر اپنا اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے یوکرین میں جاری جنگ کے خاتمے کے لیے فعال اور مؤثر کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ عالمی امن اور استحکام کو فروغ دیا جا سکے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

اسرائیلی فورسز کی سیز فائر کیخلاف ورزی، غزہ پر بڑے فضائی حملے

اسرائیلی وزیرِاعظم بنجمن نیتن یاہو کے حکم کے بعد...

بنگلا دیش کے آرمی چیف اور جنرل ساحر شمشاد مرزا میں اہم ملاقات

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد...

پاکستان اور سعودی عرب کا اقتصادی تعاون کا فریم ورک شروع کرنے پر اتفاق

وزیر اعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد شہزادہ...

سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط کرنے سے انکار ،محمد رضوان نے پی سی بی کے سامنے مطالبات رکھ دیے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان...