ریپبلکنز کو شکست،امریکاکی ریاستوں ورجینیا اور نیوجرسی میں بھی ڈیموکریٹس کامیاب

Date:

امریکا میں ریاستی انتخابات کے دوران کئی اہم کامیابیاں ڈیموکریٹک پارٹی کے حصے میں آئیں، جہاں ریاست ورجینیا اور نیو جرسی میں ڈیموکریٹس نے میدان مار لیا۔

ورجینیا میں گورنر اور نائب گورنر کے لیے پولنگ مکمل ہونے کے بعد ابتدائی نتائج کے مطابق ڈیموکریٹ امیدواروں نے تاریخی فتح حاصل کی۔

ایگزٹ پولز کے مطابق ایبی گیل اسپین برجر ورجینیا کی پہلی خاتون گورنر منتخب ہوگئیں، جب کہ ڈیموکریٹ امیدوار غزالہ ہاشمی نائب گورنر کے عہدے پر کامیاب ہوئیں۔ غزالہ ہاشمی نہ صرف ورجینیا کی پہلی بھارتی نژاد بلکہ پہلی مسلم نائب گورنر بھی بن گئی ہیں۔

غزالہ ہاشمی اس سے قبل دو بار ریاستی سینیٹر منتخب ہوچکی ہیں اور انہیں ورجینیا کی پہلی مسلم اور جنوبی ایشیائی نژاد امریکی خاتون سینیٹر ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ اسی طرح نیو جرسی میں ڈیموکریٹ امیدوار میکی شیرل نے گورنر کے انتخاب میں کامیابی حاصل کی، ان کا مقابلہ ری پبلکن امیدوار اور سابق اسمبلی رکن جیک چیٹریلی سے تھا۔

ریاست نیو جرسی کے شہر جرسی سٹی میں پاکستانی نژاد امیدوار مصعب علی بھی میئر کے انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں۔ لاہور میں پیدا ہونے والے مصعب علی 2000 میں اپنے والدین کے ہمراہ امریکا منتقل ہوئے تھے۔ 9/11 کے واقعات کے بعد ان کے والد کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا، جبکہ ان کی والدہ کو حجاب پہننے پر تعصب کا سامنا کرنا پڑا۔

ادھر امریکی میڈیا کے مطابق اٹلانٹا کے میئر کے انتخاب میں آندرے ڈکنز نے دوسری مدت کے لیے کامیابی حاصل کرلی ہے۔ ان ریاستی انتخابات کے نتائج نے ملک میں ڈیموکریٹ پارٹی کی سیاسی پوزیشن کو مزید مضبوط کردیا ہے۔

امریکا میں تبدیلی کی ہواچل پڑی،ٹرمپ کو تاریخی دھچکا،مسلم امیدوار ظہران ممدانی میئر نیویارک منتخب

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

عراق پر حملے کے اصلی محرک سابق امریکی نائب صدر ڈک چینی انتقال کر گئے

ڈک چینی نے نائب صدر کی حیثیت سے 2001...

ایران:ملٹری پریڈ میں میزائلوں اور سینٹری فیوج مشینوں کی نمائش

ایران نے 4 نومبر کو ایک شاندار فوجی پریڈ...