اگلے ہفتے آئینی ترمیم کی کوئی شکل نکل آئےگی،خواجہ آصف

Date:

وزیر دفاع خواجہ آصف نے پارلیمنٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئینی ترمیم کے حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت جاری ہے، اور اگلے ہفتے اس کی واضح شکل سامنے آجائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ فی الحال یہ نہیں کہا جا سکتا کہ کس بات پر بحث ہو رہی ہے، کیونکہ اس مرحلے پر تبصرہ کرنا مناسب نہیں۔ خواجہ آصف نے بلاول بھٹو کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اظہارِ رائے ان کا حق ہے، تاہم حتمی فیصلہ تمام جماعتوں کی مشاورت کے بعد ہی سامنے آئے گا۔

پاک افغان مذاکرات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ بات چیت تبھی مؤثر ہوتی ہے جب پیش رفت کی امید ہو، بصورت دیگر یہ وقت کا ضیاع ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وفد روانہ ہو چکا ہے اور کل سے مذاکرات کا آغاز ہوگا، امید ہے افغانستان دانشمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خطے میں امن کے قیام کے لیے مثبت کردار ادا کرے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

پاکستان اور جرمنی کے درمیان حکومتی سطح پر مذاکرات کا ایک اہم دور،اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال

پاکستان اور جرمنی کے درمیان حکومتی سطح پر مذاکرات...

ستائیسویں آئینی ترمیم کا معاملہ,پی ٹی آئی کا ایک بار پھر مولانا فضل الرحمان سے رابطہ

ستائیسویں آئینی ترمیم کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف...

کراچی سمیت سندھ بھر میں رواں سال ڈینگی سے ہلاکتوں کی تعداد 21 تک پہنچ گئی

سندھ میں رواں سال ڈینگی کے کیسز اور ہلاکتوں...