سوست ڈرائی پورٹ سے بڑی خبر، اکتوبر میں ریکارڈ 1.88 ارب روپے کا ریونیو حاصل

Date:

سوست ڈرائی پورٹ سے اکتوبر کے دوران 1.88 ارب روپے کا ریکارڈ ریونیو حاصل ہوا، جو اس پورٹ کی تاریخ میں ماہانہ بنیاد پر سب سے زیادہ وصولی ہے۔

پاکستان کسٹمز کے مطابق یہ غیرمعمولی اضافہ پاکستان اور چین کے درمیان خنجراب پاس کے راستے تجارتی سرگرمیوں کے دوبارہ آغاز کے بعد ممکن ہوا۔

رپورٹس کے مطابق گلگت بلتستان کے تاجروں کے احتجاج کے باعث کئی ماہ تک سرحدی تجارت معطل رہی تھی، تاہم اب یہ مکمل طور پر بحال ہو چکی ہے۔

تاجروں کی ہڑتال ستمبر کے آخری ہفتے میں اس وقت ختم ہوئی جب وزیرِاعظم کی قائم کردہ کمیٹی اور گلگت بلتستان ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوئے اور معاہدہ طے پایا۔

کسٹمز حکام کا کہنا ہے کہ تجارتی سرگرمیوں کی بحالی سے نہ صرف ریونیو میں نمایاں اضافہ ہوا بلکہ مقامی معیشت کو بھی نئی زندگی ملی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related