خیبرپختونخوا میں دو الگ کارروائیاں،فتنۃ الخوارج کے 20 دہشتگرد ہلاک،آئی ایس پی آر

Date:

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 8 اور 9 نومبر کو خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں دو انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کئے گئے اس دوران فتنۃ الخوارج کے مجموعی طور پر 20 دہشت گرد ہلاک کیے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ عناصر بھارتی سرپرستی میں کام کر رہے تھے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا جس میں فتنۃ الخوارج کے 8 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا اور 8 دہشت گرد مارے گئے۔ ایک اور آپریشن درہ آدم خیل کے علاقے میں کیا گیا جہاں شدید تصادم کے بعد 12 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ علاقے میں کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشنز جاری ہیں تاکہ بکا ہوا یا باقی رہ جانے والا کوئی بھی دہشت گرد ختم کیا جا سکے۔ اُن کے مطابق سیکیورٹی فورسز قومی ایکشن پلان اور فیڈرل ایپکس کمیٹی کے تحت جاری مشن ’عزمِ استحکام‘ کے تحت انسدادِ دہشت گردی آپریشنز پوری قوت سے جاری رکھیں گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

27ویں آئینی ترمیم پر عمل درآمد,حکومت نےتیاریاں شروع کردیں

حکومت نے 27 ویں آئینی ترمیم پر عمل درآمد...

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کے حجرے پر فائرنگ، 5 گرفتار

پولیس ذرائع کے مطابق لوئر دیر میں قومی کرکٹ...