امریکا برطانیہ نے ایران کے سپاہ پاسداران اور حماس پر نئی پابندیاں لگا دیں،ایران کا شدید احتجاج

Date:

  1. برطانیہ نے گزشتہ روز سپاہ پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل اسماعیل قاآنی، سپاہ کی پانچ کورز، ایران میں حماس کے نمائندے خالد قدومی اور ایران میں فلسطینی اسلامی جہاد کے نمائندے کے خلاف نئی پابندیوں کا اعلان کیا تھاتاہم برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون نے کہا تھاکہ سفری پابندیاں اور اثاثے منجمد کرنے کا معاملہ واشنگٹن کے ساتھ مربوط ہے ادھرامریکا نے برطانیہ کی طرف سے پابندیاں عائد کئے گئے سات افراد کے علاوہ مجید زرعی کو بھی بلیک لسٹ کیا ہے جس کے بارے میں اس نے دعویٰ کیا کہ وہ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس اور لبنان کی حزب اللہ کی حمایت کرتا ہے۔ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے نئی پابندیوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سپاہ کی قدس فورس اور اس کے بہادر کمانڈروں کے خلاف فضول الزامات لگانا امریکہ اور برطانیہ کی علاقائی مساوات میں تبدیلی لانے میں ناکامی کا شاخسانہ ہےایران کاکہنا ہےکہ وہ امریکااور برطانیہ کی نئی پابندیوں کے اعلان کے بعدجوابی اقدام کا حق محفوظ رکھتا ہے کنعانی نے کہا کہ واشنگٹن اور لندن کامعاندانہ اقدام ایرانی قوم اور اسلامی انقلاب کے بارے نفرت آمیز رویہ کی تکمیل کی طرف ایک اور قدم ہے جو کئی دہائیوں سے مختلف شکلوں میں جاری ہے۔

1 COMMENT

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

حکومت نے عادل فاروق راجہ پر انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت پابندی عائد کر دی

حکومت نے عادل فاروق راجہ پر انسدادِ دہشت گردی...

سپاہ پاسداران انقلاب کا تہران کے مختلف علاقوں میں وسیع پیمانے پر فوجی مشقیں

ایران کی نیم سرکاری مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ...

یمن میں عرب امارات کے کرائے کے جنگجوؤں کو سعودی اتحادکا انتباہ

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یمن میں سعودی...

مشہور بھارتی اخبار نے 2025 کو بھارت کی عالمی ناکامیوں کا سال قرار دیدیا

نامور بھارتی اخبار دی ہندو نے 2025 کو بھارتی...