بھارتی جریدے دی ٹریبیون انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق دارالحکومت نئی دہلی میں لال قلعے کے قریب ہونے والے دھماکے نے تحقیقاتی اداروں کو الجھن میں ڈال دیا ہے کیونکہ جائے وقوعہ پر بارودی مواد کے کوئی آثار نہیں ملے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا کہ دھماکے کے مقام پر نہ دھماکا خیز مواد کے ٹکڑے، نہ بارودی دھواں، نہ زمین میں کوئی دراڑ اور نہ ہی کسی اسپلنٹر کے آثار موجود تھے۔
دی ٹریبیون انڈیا کے مطابق بھارتی پولیس نے خودکش دھماکے کے امکانات کو مسترد کر دیا ہے اور ابتدائی شواہد خودکش حملے کی تردید کرتے ہیں۔
بھارتی جریدے کے مطابق دہلی پولیس نے واقعے کو مقبوضہ جموں و کشمیر اور فریدآباد میں برآمد ہونے والے اسلحے سے جوڑنے سے بھی گریز کیا ہے۔
یاد رہے کہ 10 نومبر کی شام لال قلعے کے قریب ہونے والے اس دھماکے میں 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔


