گذشتہ ایک روز کے دوران تقریباً 11 ہزار 600 افغان مہاجرین کو باعزت طریقے سے وطن واپس بھیج دیا گیا ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک تقریباً 16 لاکھ 96 ہزار افغان مہاجرین کی وطن واپسی ہو چکی ہے۔
ہر فرد کے دستاویزات کی تصدیق کے بعد ہی اسے سرحد عبور کرنے کی اجازت دی جا رہی ہے اور یہ عمل مکمل طور پر قانونی طریقہ کار کے تحت جاری ہے۔
پاکستان نے افغان مہاجرین کی واپسی کا یہ اقدام اپنی قومی سلامتی کے تناظر میں اٹھایا ہے، جبکہ ایف سی اور سول انتظامیہ مہاجرین کے لیے رہائش اور کھانے کا بھی انتظام فراہم کر رہی ہے۔
افغان جنگ اور خانہ جنگی کے باعث پاکستان نے گزشتہ 40 سالوں میں افغانی مہاجرین کی بہترین میزبانی کی، جو ایک مثالی اقدام کے طور پر سامنے آیا۔
اس کے ساتھ ہی یہ اقدام پاک افغان تعلقات میں باہمی احترام کی مضبوط بنیاد بھی فراہم کرتا ہے۔


